
بہار بورڈ انٹر میڈیٹ کےنتائج کا اعلان کل بروز جمعہ کو کیا گیا۔ ریاستی وزیرتعلیم وجے کمار چودھری نے ریزلٹ جاری کئے۔ اس بار تینوں اسٹریم (آرٹ،کامرس اور سائنس) میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ شاندار کارکردگی کرنے والوں میں کئی مسلم لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ مدھوبنی، سنگرام تلاپت گنج کی دو بیٹوں نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ صوبی خاتون ولد محمد شمشیرخان نے500 میں 438 نمبر حاصل کئے۔ جبکہ محمد نعیم خان کی بیٹی حذیفہ خاتون نے 500 میں سے 435 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر سنگرام کے باشندے انجمن ترقی اردو کے سابق صدر ہارون رشید ،اکبر،اسجد زلفی اور سنگرام پنچایت کے مکھیا امیدوار مستقیم نے حذیفہ اور سوبی کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ہارون رشید نے کہا کہ وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کی لڑکیاں تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ ہماری دعاء ہے کہ امت مسلمہ کی ہر بیٹیاں تعلیمی میدان میں اڑان بھرتی رہے۔میری طرف سے ان والدین کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی اور ان لڑکیوں کے مستقبل کے لئے دعائے خیر کی۔۔(رپورٹ۔ زویا سنگرام بہار)
