qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سکورٹی جوانوں کی شہادت اور کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کا مرکزی حکومت پر کوئی اثر ہے۔؟

بشکریہ۔ون انڈیا

چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجا پور اور سکما ضلع کے سرحدی علاقے میں نکسلیوں کے ساتھ مقابلے میں 22 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایک درجن جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر کورونا کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعے جاری چار اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 93,249 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ لیکن اگر وزیر اعظم ،انکی کابینہ اور انکے وزرائے اعلیٰ کی سرگرمیوں کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ انکے لئے کوئی اہمیت رکھتا ہے۔

خانہ پوری کے لئے وزیر اعظم نے کورونا کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے اعلیٰ سسطحی میٹنگ کرلی اور 22 سلامتی جوانوں کی شہادت کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ ننے گھسے پٹے انداز میں اظہار تعزیت اور افسوس کردیا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سے رسمی طور معاملے کی جانکاری لے لی۔ وزیر اعظم مودی ،وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ آسام اور مغربی بنگال کے انتخابات میں جس زور و شور کے ساتھ پارٹی کو جتانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہیکہ انکے لئے ان ریاستوں کا اقتدار اس وقت اولین ترجیح رکھتا ہے۔

Related posts

امام جعفر صادق کی تعلیمات مشعل راہ۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

عراق۔انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج پر تشدد ہوگیا

qaumikhabrein

اف یہ گرمی۔ مہاراشٹر میں آج سے اسکولوں سے تعطیل

qaumikhabrein

Leave a Comment