qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

شاعرعمران پرتاپ گڑھی کانگریس اقلیتی سیل کے چیئرمین مقرر۔ شعرا برادری میں خوشی کی لہر۔

معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی سل کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ عمران نے تین جون کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سمبھالی۔ عمران پرتاپ گڑھی کو ندیم جاوید کی جگہ اقلیتی سیل کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے۔ عران پرتاپ گڑھی2019 میں مراد آباد سے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے چناؤ لڑ چکے ہیں لیکن انہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار ایس ٹی حسن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شاید یہ پہلا موقع ہیکہ کسی اردو شاعر کو کانگریس کے اقلیتی سیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس اقلیتی سیل کا چیئر مین مقرر کئے جانے پر اردو شعرا کی برادری میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔33 سالہ عمران پرتاپ گڑھی ہندی لٹریچر میں الہ آباد یونیورسٹی سے ماسٹرس کرچکے ہیں۔ ابتدا میں وہ ہندی میں شاعری کرتے تھے اور کوی سمیلنوں میں شرکت کرتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اردو میں شاعری شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے مشاعروں کی دنیا کے مقبول ترین شاعر بن گئے۔

عمران پرتاپ گڑھی کو 2016 میں اتر پردیش کے ادب کے سب سے بڑے اعزاز یش بھارتی سے نوازا جا چکا ہے۔

Related posts

اداکار عادل حسین بہترین اداکار کے طور پر نامزد

qaumikhabrein

امروہا۔علما و ذاکرین کی ضیافت کا اہتمام

qaumikhabrein

زینب نہ ہوتیں تو کربلا کربلا میں ہی رہ جاتی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment