qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

ضلع بڈگام۔گجر دیہات میں اب نہیں پہونچی بجلی

وسطی ضلع بڈگام کھاگ کالچھن پورہ خانہ محلہ بجلی کے بغیر ہے ۔ لچھن پورہ کی یہ گجر بستی کھاگ تحصیل کوارٹر سے چند ہی کلومیٹر کی دوری پر ہے لیکن انہیں ابھی بھی بجلی جیسی سہولیت سے محروم رکھا گیا ہے۔اور یہ لوگ اس ڈیجیٹل دور میں بھی بجلی کا بلب دیکھنے کو ترس رہیں ہیں۔اگرچہ سال دوہزار اٹھارہ میں سوبھاگیہ سکیم کے تحت حکومت کی جانب سے ہر گھر میں بجلی فرہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور دوہزار انیس میں جموں کشمیر کو سوبھاگیہ سکیم کے تحت سو فیصد بجلی فراہم کرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن ابھی بھی کھاگ کے لچھن پورہ تک بجلی نہیں پہنچ سکی ہے اور حکومت کے بلند بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔پینتیس گھرانوں پر مشتمل گجر بستی کا یہ خان محلہ مشعل ،شمع ، روایتی لالٹین اور کچھ لوگ اپنی حیثیت کے مطابق سولر کا استعمال کرتے ہیں۔

لچھن پورہ کے لوگوں کا کہناہے کہ انہیں یہ پتہ نہیں بجلی کیسی ہوتی ہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے تعلیم سے بھی محروم ہیں ۔ان لوگوں کا کہناہے کہ آج تک انہوں نے مقامی لیڈروں ، انتظامیہ کے افسروں اور متعلقہ دفتر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب بھی یہ لوگ کسی لیڈر یا آفیسر کے پاس اپنی مشکلات لیکر جاتے ہیں تو انہیں جھوٹی یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔انہیں گجر کہہ کرلات مار کربھگا دیاجاتا ہے(رپورٹ۔حرہ فیضان۔بڈگام ،کشمیر)

Related posts

امریکہ تیل کے لئے کہیں بھی جنگ کی آگ بھڑکا سکتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

qaumikhabrein

نیتن یاہو کے سر پر گرفتاری  کی تلوار۔

qaumikhabrein

کیلے کھانے کی پاداش میں ترکی نے 8شامی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا

qaumikhabrein

Leave a Comment