qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے بعد یو اے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم اسرائیل قونصل کے گھر ہفتے کے روز بچی کی پیدائش ہوئی۔اسرائیل کے قونصل جنرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں بیٹی کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تاریخی معاہدوں کی پہلی سالگرہ کے چند دن بعد ہوئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست کے ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایاتھا۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

یوکرین میں جراثیمی ہتھیار بنانے کے پروجیکٹ میں امریکی صدر کا بیٹا ملوث ۔

qaumikhabrein

نہٹور نگر پالیکا کے ہر وارڈ میں صحت جانچ کیمپ لگائے جائیں گے

qaumikhabrein

انخلا کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی مختصر تعداد افغانستان میں رہےگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment