qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم۔

فائل فوٹو

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ کے معاملے کی جانچ کے لئے مہاراشٹر حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔۔ کمیٹی سابق ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعے وزیر داخلہ پر لگائے گئے الزامات کی جانچ کریگی۔ کمیٹی چھ ماہ میں اپنی رپورٹ ریاستی سرکار کے محکمہ جنرل ایڈ منسٹریشن کو سونپ دےگی۔ ایک رکنی کمٹی کے سربراہ بامبے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کیلاس چاندی وال ہونگے۔

فائل فوٹو

پرم بیر نے انل دیش مکھ پر جو الزامات لگائے ہیں ان میں یہ الزام بھی شامل ہیکہ انل دیش مکھ نے معطل شدہ اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹر سچن وازے کو یہ ذمہ داری دی تھی کہ وہ ممبئی کے شراب خانوں ،ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس سے ماہانہ سو کروڑ روپئے یکا کریں۔ سچن وازے کو مکیش امبانی کے گھر کے پاس دھماکہ خیز گاڑی پارک ہونے کے معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related posts

امروہا میں امام حسین کی جائداد میں اضافہ

qaumikhabrein

ایران اور حزب اللہ سے متعلق تیرہ شخصیات اور کمپنیوں پر امریکی پابندی۔

qaumikhabrein

اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے خودکش ڈرون سے خوفزدہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment