qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

واشنگٹن، تل ابیب اور محمود عباس کے مابین خفیہ گٹھ جوڑ۔

امریکی صدر بائڈن اور محمود عباس

ایک عرب نیوز ایجنسی نے امریکہ،اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ایک خفیہ سمجھوتے کی خبر دی ہے۔عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق اس خفیہ سمجھوتے پر فلسطین اور اسرائیل کے امور میں امریکی وزير خارجہ کے خصوصی نمائندے “ہادی عمرو” کے علاقائی دورے کے موقع پر دستخط کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فریقین نے 14 جولائی کو دستخط کئے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت امریکہ، فلسطینی ذرائع ابلاغ اور تعلیمی پروگراموں کی کڑی نگرانی کے ساتھ ہی سہ فریقی کمیٹی کو دوبارہ فعال کرنا چاہتا ہے۔

امریکی خصوسی نمائندہ ہادی عمرو اور محمود عباس

اس سمجھوتے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اسرائیلی امریکی کمیٹی فلسطینی قیدیوں سے متعلق ایک فارمولہ وضع کرے گی جس پر فلسطینی اتھارٹی کو عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی امریکی کمیٹی فلسطینی اتھارٹی کے کاموں کی نگرانی کرے گی، حتی رام اللہ انتظامیہ کے مالی امور پرنگرانی بھی اسرائیلی امریکی کمیٹی کرے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ

باخبر ذرايع کا کہنا ہے کہ اس سمجھوتے کا بنیادی ہدف اپنی کمزریوں کے تعلق سے بدترین صورتحال سے دوچار فلسطینی اتھارٹی کی مدد کے بہانے اُس کے امور کی نگرانی کرنا ہے۔واشنگٹن، تل ابیب اور رام اللہ کے درمیان طے پانے والا یہ خفیہ سمجھوتہ دراصل امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت اور ان آلۂ کاروں کی حقیقت کو عیاں کر رہا ہے جو فلسطینی اتھارٹی میں گھسے ہوئے ہيں۔( بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

فلسطین کی 85 فیصد سرزمین پر قبضہ کر چکا ہے اسرائیل۔۔۔

qaumikhabrein

مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کے سبب طاعون پھیلنےکا خطرہ۔

qaumikhabrein

نیتن یاہو کے سر پر گرفتاری  کی تلوار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment