qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

وزیر اعظم مودی کی مقبولیت میں بھاری گراوٹ۔ سروے سے انکشاف۔

ایک سروے کے مطابق وزیر اعظم مودی کی عوامی مقبولیت میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ ہندستان اس وقت کورونا کی دوسری اور خطرناک لہر سے پریشان ہے۔روزانہ ہزاروں افراد موت کی نیند سو رہے ہیں۔ ایسے میں سروے کے نتائج غیر متوقع نہیں ہیں۔بی بی سی کے مطابق امریکی ڈاٹا انٹیلیجنس ایجنسی مارننگ کنسلٹ نے مودی کی مقبولیت کے تعلق سے حال ہی میں سروے کیا ہے۔ اس سروے کے نتائج منگل کو جاری کئے گئے۔ مارننگ کنسلٹ نے اگست 2019 سے مودی کی مقبولیت پر سروے شروع کیا تھا تب سے اب تک وزیر اعظم کی مقبولیت میں اب تک کی یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

مودی کی مجموعی ریٹنگ اس ہفتے 63 فیصد رہی۔ یہ اپریل کے مقابلے 22 پوائنٹ کم ہے۔ سروے کے مطابق بڑے شہروں میں کورونا کی قیامت کے ساتھ ہی مودی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ اسی مہینے YouGov نامی ایجنسی نے بھی مودی سرکار کیکارکردگی پر سروے کیا تھا۔ مارننگ کنسلٹ کےسروے کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کے معاملے میں لوگوں کا مودی سرکار پر سے بھروسا کم ہوا ہے۔ سروے میں شامل 59 فیصد لوگوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں سرکار نے اچھا کام کیا ہے۔ کورونا کی گزشتہ لہر میں اس قسم کا خیال ظاہر کرنے والوں کی تعداد 89 فیصد تھی۔ مودی جی کو 2024 سے پہلے عام انتخابات کا سامنا نہیں کرنا ہے۔

مودی جی 2014 میں پہلی بار وزیر اعظم بنے تھے۔2019 میں بھی وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ کورونا کی دوری لہر سے ہندستانی عوام بری طرح متاثر ہیں۔ مک کا صحت نظام درہم و برہم ہو چکا ہے۔ اس ہفتے کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی کروڑ تک پہونچ گئی ہے۔ نہ اسپتالوں میں بستر ہیں اور نہ آکسیجن ۔ نہ لاشں جلانے کے لئے شمشان گھاٹوں میں جگہ ہے اور نہ لکڑی۔ چتائیں جلانے کے لئے ٹا۴روں کو استعمال کرنا پڑ رہا ہے یا لاشوں کو گنگا میں بہایا جارہا ہے۔

Related posts

مولانا آزاد کی شخصیت پر مظفر پور میں سیمنار۔

qaumikhabrein

افغان طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنےکی جانب روس کا بڑا قدم

qaumikhabrein

اسرائیلی معاشرے کا گھناؤنا سچ

qaumikhabrein

Leave a Comment