qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

وزیر اعظم مودی کے بنگلہ دیش دورے کے موقع پر احتجاج

وزیر اعظم مودی کے بنگلہ دیش دورے کے خلاف ملک میں کئی مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ چٹا گانگ میں احتجاجیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس فائرنگ میں چار افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویزن کے مطابق چٹا گانگ میں احتجاجی ایک پولیس اسٹیشن میں گھس گئے اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے لگے۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے شیل داغے اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی پیدائشی تقریبات میں شرکت کی غرض سے ملک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ شیخ مجیب موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد بھی تھے۔ راجدھانی ڈھاکہ میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں افراد نے وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاج کیا۔ ہندستانی حکومت نے شیخ مجیب کو اس برس کا گاندھی امن انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاندھی امن انعام وزیر اعظم مودی نے آج ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران شیخ مجیب کی چھوٹی بیٹی کو پیش کیا۔ڈھاکہ میں احتجا ج کے دوران کئی صحافیوں سمیت چالیس افراد زخمی ہوئے۔

Related posts

اردو صحافت کا مستقبل تابناک۔ جدید تقاضوں سے اردو کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔سرکردہ صحافی عبدالباری مسعود ۔

qaumikhabrein

پاکستان-ایران- ترکی کنٹینر ٹرین (آئی ٹی آئی)ایران پہنچ گئی

qaumikhabrein

نیپال نے پپتنجلی کی کورونا دوا کی ملک میں تقسیم پر روک لگائی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment