qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ٹوکیوپیرالمپک کھیلوں میں زہرا نعمتی نے جیتا سونے کے تمغہ

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستے نے یہ نواں طلائی تمغہ اپنی خاتون کھلاڑی کی مدد سے حاصل کیا ہے۔ ایران کی زہرا نعمتی نے تیر اندازی کے انفرادی مقابلے میں اپنے اطالوی حریف کو ایک سنسی خیز مقابلے میں چھے پانچ سے ہرا دیا۔

زہرا نعمتی نے ٹوکیو پیرالمپک میں طلائی تغمہ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔ وہ اس سے پہلے لندن اور ریو میں ہونے والے پیرالمپک مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔
ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے کے نو، چاندی کے سات اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کر چکا ہے اور سترہ رنگ برنگے تمغوں کے ساتھ تیرہویں نمبر پر کھڑا ہے۔

Related posts

3ستمبر کو نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا جائےگا۔ طالبان

qaumikhabrein

دو کشمیری خواتین المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں

qaumikhabrein

ایران نے زیر آب چلنے والے ڈرون تیار کرلی

qaumikhabrein

Leave a Comment