qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

پی ایم کا ملک پر بڑا احسان۔ بنگال میں ریلیاں نہیں کرنے کا فیصلہ۔

وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال میں ریلیاں نہ کرنے فیصلہ کرکے کورونا کی وبا جھیلنے والے اہل وطن پر بہت بڑا ااحسان کیا ہے۔ مودی جی کل دہلی میں ہی رہیں گے اور کورونا کی تازہ صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کورونا کے حالات پر تو وہ پہلے بھی کئی بار میٹنگز کر چکے ہیں۔ یہ الگ بات ہیکہ مغربی بنگال میں کئی بڑی ریلیوں سے خطاب کرنے کے بعد دہلی میں وہ کورونا پر ماہرین سے تبادلہ خیال بھی کر لیتے تھے۔ انکی ان ریلیوں میں نا تو سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جاتا تھا اور نہ مودی جی سمیت ریلی میں کوئی لیڈر چہرے پر ماسک لگاتا تھا لیکن جب وہ کورونا پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی صدارت کرتے تھے تب چہرے پر ماسک ضرور لگاتے تھے ۔بہر حال اب ملک کو مودی جی کا احسان مند ہونا چاہئے کہ انہوں نے مغربی بنگال کی تین ریلیوں کو منسوخ کرکے کورونا کو بنگال میں پھیلنے سے روکنے کے لئے تاریخی ااقدام کیا ہے۔ لوگوں کو یہ نعرہ لگانا چاہئے۔ مودی جی کا ۔یہ بلیدان۔ یاد رکھےگا ہندستان۔

تصویر بشکریہ پی آئی بی

Related posts

بائیڈن کو لے ڈوبے گی اسرائیل کی اندھی حمایت۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

ٹویٹر پر مدد مانگنا بھی یو پی حکومت کو پسند نہیں۔

qaumikhabrein

یو پی کے پانچ شہروں میں نہیں لگےگا لاکڈاؤن۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی روک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment