
گزشتہ روز انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے اور تقاریب منعقد کئے گئے ۔اسی دن کی مناسبت سے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام میں جموں وکشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن ماگام سے ریلی نکالی ۔ریلی میں پولیس کے جوانوں،اسکولی طلباء،سیول سوسائٹی کی شخصیات کے علاوہ ڈی ایس پی ماگام،ایس ایچ او ماگام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد منشیات کے استعمال کی روک تھام ،غیر قانونی تجارت کے خاتمے اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرناتھا۔ ریلی کے دوران پولیس نے راہگیروں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔( رپورٹ حرہ فیضان کشمیر)


