qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا ۔ ٹیکہ کاری کے معاملے میں خواتین مردوں سے کافی یچھے۔

تصویر بشکریہ۔ بزنس اسٹینڈرڈ

جنسی نا برابری کی بنیاد پر تقسیم معاشرے میں خواتین لگ بھگ ہرمعاملے میں پیچھے ہیں۔ حد تو یہ ہیکہ کورونا جیسی مہلک بیماری سےبچاؤ کے ٹیکے لگانے تک کے معاملے میں وہ پیچھے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندستان میں جتنے مردوں کو ٹیکے لگائے گئے اسکے مقابلے ٹیکہ لگوانے والی خواتین کی تعداد 17 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک دس کروڑ افراد کو جزوی یا مکمل ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ جزوی سے مراد ٹیکے کی پہلی خوراک اور مکمل سے مراد ٹیکے کی دونوں خوراکیں۔ دہلی اور اتر پردیش میں مردوں کے مقابلے کم خواتین کو ٹیکے لگائے گئے۔ صرف کیرل اور چھتیس گڑھ میں ٹیکا کاری کے معاملے میں خواتین مردوں سے کچھ آگے ہیں۔ کورونا ٹیکا کاری سے جڑی سرکاری ویب سائٹ کو وین سے حاصل اعدا و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 52 فیصد خواتین کے کیرل میں اور چھتیس گڑھ میں 51 فیصد خواتین کے ٹیکے لگے۔ جبکہ ہماچل میں ٹیکے لگوانے والی خواتین کا فیصد پچاس ہے۔ سب سے برا حال مرکز کے زیر انتظا علاقوں دادرا اور نگر حویلی کا ہے۔ جہاں محض 32 فیصد خواتین کو ٹیکے لگے ہیں۔

فائل فوٹو

ٹیکہ کاری کے معاملے میں خواتین کے پیچھے رہنے کی کچھ وجوہات بھی سامنے آئی ہیں۔ مرد کام کاج کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتے ہیں اس دوران انہیں ٹیکے لگوانے کا وقع مل جاتا ہے جبکہ خواتین گھر کے کام دھندوں کے چکر میں پھنسی رہتی ہیں اور گھر سے باہر نکلنے کا انکو کم موقع ملتا ہے۔ خواتین کے پیچھے رہ جانے کی دوسری وجہ جو بتائی جارہی ہے وہ ہے ٹیکے سے متعلق افواہوں کی گردش۔ کچھ علاقوں میں افواہیں پھیلادی گئیں کہ کورونا کا ٹیکہ لگنے سے خواتین کو ماہواری میں پریشانی پیدا ہو جاتی ہے۔ ایک افواہ یہ بھی پھیلادی گئی کہ کورونا ٹیکے سے خواتین بانجھ ہو جاتی ہیں۔ جبکہ یہ دونوں افواہیں محض افواہیں ہی ہیں۔ ہندستان کی آبادی لگ بھگ ایک سو تیس کروڑ ہے۔ اس میں مردوں کی تعداد خواتین سے چھ فیصد زیادہ ہے۔ کورونا ویکسین کے معاملے میں گاؤں دیہات میں بیداری کی ضرورت ہے ۔ خواتین کو یہ باور کرایا جانا چاہئے کہ کورونا کی ویکسین نہایت ضروری ہے اور انہیں ہر حال میں یہ وکسین لینی چاہئے۔

Related posts

شوگر کے مریض رمضان میں احتیاط سے کام لیں۔

qaumikhabrein

بنگلہ دیش میں معروف روہنگیا لیڈر محب اللہ کا قتل۔

qaumikhabrein

نصرت جہاں چوہدری امریکہ میں پہلی مسلم خاتون وفاقی جج۔

qaumikhabrein

Leave a Comment