qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانستان بھیانک انسانی بحران کی زد میں

امریکہ اور یورپ نے افغانستان کا سرکارہ سرمایہ اپنے بینکوں میں منجمد کررکھا ہے۔اس دوران افغانستان شدید مالی اور انسانی بحران کی زد میں ہے۔ دی فائنانشیل ٹائمس نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ بہت خوفناک ہے۔ اخبار کے مطابق ملک کی 98 فیصد آبادی کے پاس غزا کا کوئی سامان نہیں ہے۔جسکی وجہ سے افغانستان شدید بھکمری کے دہانے پر آگیا ہے۔

بینکنگ، صحت ، تعلیم اور پانی کی فراہمی کا نظام تہس نہس ہو چکا ہے۔دس لاکھ سے زیادہ بچوں کے بھوکوں مرنے کی نوبت آچکی ہے۔افغانستان کو شدید انسانی بحران سے بچانے کے لئے امریکہ،یوروپ اور دیگر ملکو ں پر شدید دباؤ ہے کہ وہ افغانستان کا فنڈ رلیز کریں ۔ طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد امریکہ اور یورپی ملکوں نے اپنے یہاں جمع افغانستان کی سرکاری رقومات کو منجمد کردیا تھا۔اگر یہ رقومات افغانسان کو بحال کردی جاتی ہیں تو افغانستان شدید بحران سے باہر نکل سکتا ہے۔

Related posts

اب گھر میں با جماعت نماز پڑھنا بھی جرم ہوگیا

qaumikhabrein

امروہا میں حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح

qaumikhabrein

آسام اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے بعد بی جے پی کی بتی گل۔ رندیپ سرجےوالا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment