qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

یو پی میں مجلس اتحاد المسلمین کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں

امروہا میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ایک کیڈر میٹنگ  ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے نئے عہدےدار بھی مقرر کئے گئے۔ پارٹی لیڈروں نے ورکروں سے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہونچانے اور ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

پارٹی کے پردیش جنرل سیکریٹری شمیم احمد ترک ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس کے اعلیٰ لیڈروں نے مسلم مسائل  کی جانب ملک کے حکمرانوں کی توجہ مبزول کرنے کی کوشش کرکے یہ ثابت کیا ہیکہ پارٹی  مظلوموں، کمزوروں اور آسائیشوں سے محروم طبقات کی آواز ہے۔  اس کیڈر میٹنگ کی صدارت ضلع صدرساجد علی چودھری نے کی۔ میٹنگ سے نو مقررہ ضلع پربھاری ساجد سیفی، سیکریٹری مغربی  یو پی نعیم احمد منصوری اور ضلع چیف جنرل سیکریٹری نبی حسن سیفی نے بھی خطاب کیا۔ میٹنگ کی نظامت ماسٹر عرفان نے کی۔ مجلس  کی  کیڈر میٹنگ میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز اور مقامی افراد موجود تھے۔

اتر پردیش میں سست رفتاری کے ساتھ ہی سہی مجلس اتحاد المسلمین کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ مجلس ریاست میں اپنے قدم مضبوط کر رہی ہے۔  ہر عمر کے مسلمان مجلس کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ انکے اندر یہ احساس شدت کے ساتھ جڑ پکڑ رہا ہیکہ انکے مسائل اور مشکلات کی جانب توجہ دینے کے لئے انکی اپنی کسی پارٹی  کا وجود ضروری ہے۔ مسلمانوں کو اب یہ احساس ہونے لگا ہیکہ آزادی کے بعد سے  ہمیشہ  سیاسی  پارٹیوں نے انکے ووٹوں کا استعمال کرکے اقتدار  حاصل کیا ہے لیکن اقتدار کے فائدے کی ریوڑیاں انکے حصے میں بہت کم آئی ہیں۔پارٹی کی تیاریوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہیکہ آئندہ  انتخابات میں پارٹی نئے جوش اور  خروش کے ساتھ حصہ لےگی۔

Related posts

بحرینی شیعہ اربعین میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت نے لگائی پابندی

qaumikhabrein

کشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی تصویر کی بےحرمتی کے خلاف ہنگامہ

qaumikhabrein

بابری مسجد کی شہادت کے دن فلسطین میں مسجد شہید کی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment