qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولا علی کی ولادت کی خوشی میں شاندار محفل منقبت

شہر ولا ئے محمد و آل محمد امروہا میں مولائے کائنات کی ولادت کے سلسلے میں  محافل مسرت  کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی پہلی منقبتی محفل  شاندار حسن خاں مرحوم کی رہائش گاہ  واقع محلہ دانش مندان میں منعقد ہوئی۔ اس سالانہ محفل منقبت میں  مقامی شعرائے اہل بیت کے ساتھ ساتھ کئی بیرونی شعرا نے بھی  مولاعلی کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا ڈاکٹر شہوار نقوی کی صدارت میں منعقدہ اس محفل میں اسٹیج  پر مولانا اظہرعباس،  ماسٹر وقار،استاد شعرا واحد امروہوی اور نوشہ امروہوی بھی موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ اس عظیم الشان محفل منقبت میں  ڈٓاکٹر نسیم الظفر، نظیر باقری اور پیکر سنبھلی کے علاوہ بڑی تعداد میں مدعو مقامی شعرا نے امیر کائنات کی مدح و ثنا سے مزین کلام پیش کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام الہی  سے شہر یار عمران سلمہ نے کیا۔

محفل منقبت میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور شعرائے اہل بیت کے کلام کو داد و تحسین سے نوازہ۔ مولا علی کی ولادت سے متعلق اس محفل منقبت کا آغاز1922 میں شاندارحسن خاں  کے دادا انور  حسن خاں نے کیا تھا۔ شاندار حسن خاں  اپنی وفات تک مولا علی کی  ولادت کی خوشی میں اس محفل کا شاندار طریقے سے اہتمام کرتے رہے۔انکے انتقال کے بعد اب اس نورانی محفل کا اہتمام بڑی شان و شوکت کے ساتھ انکے فرزندان کرتے ہیں۔ محفل مدحت میں  نزر مولائے کائنات کا بھی سلسلہ رہتا ہے۔

Related posts

’جمہوریت کی لاش پہ طاقت ہے خندہ زن‘۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

ایران کا ایٹمی معاہدہ۔ ویانہ مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

کشمیر۔۔بے حرمتی کرنے والے اہلکار نے معافی مانگی

qaumikhabrein

Leave a Comment