qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

انجمن وظیفہ سادات و مومنین کا سالانہ اجلاس

انجمن وظیفہ سادات و مومنین کا 113 واں سالانہ اجلاس مہاراشٹر کے شہر پونےمیں  اختتام پزیر ہوا۔ بارہ اور تیرہ اپریل  کو ہونے والے دو روزہ اجلاس میں انجمن کی  کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور  مشتقبل کی حکمت عملی  کو حتمی شکل دی گئی۔  قوم کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی ذمہ داری اٹھائے اس  انجمن  کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر امروہا کی نمائندگی ابھر کر آئی۔

انجینئر سہیل مرتضیٰ انجمن کی مجلس عاملہ کے منصبی ممبر اور واپسی قرض حسنہ کے سیکریٹری ہیں۔ انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک بار پھر واپسی قرض حسنہ کے سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سہیل مرتضیٰ کو انجمن کے ترجمان میگزین وظیفہ کا ایڈیٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

انجمن  وظیفہ سادات و مومنین  قوم کےطلبا و طالبات کو وسیع پیمانے پر تعلمی وظیفے تقسیم کرتی ہے لیکن ان قرضوں کی واپسی ایک بڑا مسئلہ رہتی ہے۔ بر سر روز گار ہو جانے کے بعد بھی  وظیفوں سے فیض یاب ہونے والے  افراد  قرض کی ادائےگی   میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے انجمن کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور  دیگر ضرورت مند ظلبا و طالبات کو وظائف کی تقسیم میں دقت آتی ہے۔ سہیل مرتضی نے  ان تعلیمی قرضوں کی واپسی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 سہیل مرتضیٰ اپنے والد امام مرتضیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انجمن کے حوالے سےقوم کی  خدمت میں مصروف ہیں۔ امام مرتضیٰ مرحوم انجمن کے سیکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے  ہیں۔  قوم کی تعلیمی حالت کو بہتر کرنے کے لئےسید جلال الدین حیدر نے اکتیس مارچ  سن  انیس سو بارہ میں  انجمن کی داغ بیل ڈالی تھی۔

Related posts

طالبان کے دباؤ میں امریکہ۔ بائڈن نے کہا 31 اگست امریکہ چھوڑ دیگا کابل۔

qaumikhabrein

کینیڈا میں قیامت کی گرمی ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 500۔

qaumikhabrein

وسیم رشدی کے معاملے پر کشمیر میں متحدہ مجلس علما کا ہنگامی اجلاس

qaumikhabrein

Leave a Comment