qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جشن ولادت سیدہ عالمیان فاطمہ زہرا

دختر رسول اکرم، زوجہ علی مرتضیٰ علیہ السلام، حسنین علیہ السلام کی والدہ گرامی  بتول،عزرا،راضیہ، مرضیہ،خاتون جنت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی ولادت کی مناسبت سے جشن زہرا کے عنوان سے ایک محفل منقبت منعقد ہوئی۔محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں ماسٹر قائم رضا مرحوم کے مکان پر ہر سال کی طرح اس سال بھی  ہونے والی اس محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر شہوار نقوی  نے کی جبکہ اسٹیج پر مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ، مولانا عمران ترابی اور استاد شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے۔ محفل کی نظامت میزبان ماسٹر ندیم رضا نے کی۔

محفل میں شہر کے مدعو شعرا نے  خاتون جنت بی بی زہرا کی شان میں کلام پیش کرکے ان سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ جن  مداحان اہل بیت نے بنت پیغمبر کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ان میں واحد امروہوی، شان حیدر بے باک، نوشہ امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، جمال عباس فہمی،وسیم امروہوی، فرقان امروہوی،ناظم امروہوی،عباس ضیغم،شاندار مجتبیٰ، سامی امروہوی، اشرف فراز، شاہنواز تقی، ساحل امروہوی،کوکب امروہوی، ضیا کاظمی، اسد امروہوی اور میزبان ندیم امروہوی شامل ہیں۔

بنت پیغمبر اکرم کی دختر فاطمہ زہرا کی ولادت مدینہ منورہ میں20   جمادی الثانی، 5 ہجری (مطابق تقریباً 615ء یا 616ء) کو ہوئی۔ اس وقت رسول اللہ ﷺ کی عمر تقریباً 45 سال تھی۔ بی بی زہرا کی  ولادت مبارکہ بعثت کے 5 سال بعد اور ہجرت کے تقریباً 2-3 سال بعد ہوئی۔والدہ گرامی ملیکہۃ العدرب  بی بی خدیجہ تھی۔ جنہوں نے اپنی تمام دولت اسلام کے فروغ میں صرف کردی۔آپکے شوہر علی مرتضیٰ  نے اپنی شجاعت سے اسلام کو ہر جنگ میں کامیابی دلائی۔ رسول اللہ کی نسل پاک بی بی زہرا کے فرزندوں امام حسن اور امام حسین سے چلی۔ رسول اللہ  کی حدیث ہیکہ ”جس نے فاطمہ کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی”۔ اس طرح بی بی کو اذیت دینے والا کافر ہوتا ہے۔

Related posts

غیبت کرنا خود کو سنگین بیماری میں مبتلا کرنا ہے۔

qaumikhabrein

غالب کے اشعار پر مصنوعی ذہانت کے جلوے

qaumikhabrein

امروہا میں جشن ولادت مولا امام رضا

qaumikhabrein

Leave a Comment