qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں اردو ایجوکیشن ایکسپو جاری

اورنگ آباد کے اردو ایجوکیشن ایکسپو میں کتابوں کے تاجروں کے علاوہ مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اشیا بھی نمائش کی زینت بنی ہیں۔

نمائش میں کے فائی واچ نیو دہلی کے تاجر نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والے جدید ترین الات اپنے اسٹال میں رکھے ہیں۔ اسٹال میں بکرے کی کھال پر تحریر قران کریم بھی پیش کیا گیا ہے جس پر آیات کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں تحریر کیا گیا ہے.

نمائش میں اس کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔اسی طرح آڈیو قران کریم اور اذان واچ کے ساتھ ساتھ کئی دلفریب اور پرکشش آئیٹم نمائش کی زینت میں اضافہ کررہے ہیں ۔ تاجر شکیل احمد کا کہنا ہیکہ نمائش میں انھیں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے ، تاہم اس نمائش میں شرکت کا مقصد کاروبار نہیں بلکہ لوگوں تک پہنچنا ہے۔

Related posts

ایران نے ذوالجناح سیٹلائٹ لانچر کا تجربہ کیا

qaumikhabrein

ایران۔۔بزرگ ترین خاتون کے لگی ویکسین۔

qaumikhabrein

اسرائل نے غزہ پر مکمل قبضے کا ناپاک منصوبہ بنا لیا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment