qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں این آئی اے کا چھاپہ۔ایک گرفتار

عام انتخابات قریب ہیں اور این آئی اے کی چھاپہ ماری شروع ہو گئی ہے۔  قومی جانچ  ایجنسی این آئی اے نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کی  حساس مقامات  کو نشانہ بنانے کی سازش کا پتہ لگنے کے بعد مارے گئے۔ این آئی اے کے ذرائع کے مطابق چھتر پتی  سمبھا جی نگر( اورنگ آباد) میں نو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران ایک فرد کو  گرفتار کیا گیا۔  گرفتار شدہ فرد  کا نام محمد ذوہیب خان بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے ماری  کے دوران کچھ الیکٹرانک آلات اور کچھ دستاویزات برامد ہوئے ہیں۔

:

ذوہیب خان کے خلاف کیس این آئی اے ممبئی نے درج کیا ہے۔ جانچ ایجنسی کو حاصل معلومات کے مطابق ذوہیب اور اسکے ساتھیوں نے داعش کے خلیفہ کی بیعت کی ہے اور وہ سوشل میڈیا  کے ذریعے سادہ لوح نوجوانوں کو داعش  کی جانب راغب کرنے کی کوشش کررہے تھے اور داعش کے دہشت گردانہ نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ یہ لوگ داعش کے غیر ملکی ہنڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھے۔  معلوم ہوا ہیکہ یہ لوگ پر تشدد جہاد اور خلیفہ کی بیعت کے تعلق سے ویڈیوز بھی شئیر کرتے تھے۔ این آئی اے اس کیس کے سلسلے میں مزید جانچ کررہی ہے۔

Related posts

ایرانی بحریہ کا بڑا جہازآگ لگنے کے بعد غرقاب۔

qaumikhabrein

لاوئے پورہ سرینگر میں ملی ٹنٹنوں کاسی آر پی ایف پارٹی پر حملہ ۔دو اہلکار ہلاک ۔دوزخمی

qaumikhabrein

اسرائیل اور دیگر عرب ملکوں کے ساتھ ہونے والی سمٹ ملتوی

qaumikhabrein

Leave a Comment