
بحرین میں عوام اسرائیل اور بحرین کے تعلقات کی برقراری اور اسرائیل کےوزیر خارجہ کے دورے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے اسرائیل کے پرچموں کو نزر آتش کردیا۔ مناما میں اسرائیلی سفارتخانہ کا بھی اسرائیلی وزیر خارجہ نے افتتاح کیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کے دار الحکومت منامہ کے جنوب میں واقع سترہ میں درجنوں افراد نے صہیونی وزیر خارجہ کے بحرین دورے کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہرے کئے۔۔ ، جیسے نعرے لگائے اور اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پرزور مخالف کی۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے پر امن مظاہرہ کر رہے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے اور پلاسٹک کی گولیاں فائر کیں۔ سوشل میڈیا پر بحرینی عوام نے لکھا کہ کچھ سادے لباس میں افراد نے مظاہرین پر حملے کئے۔
بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ستمبر دوہزار بیس میں امریکہ کی ٹرمپ حکومت کے دباؤ میں آکر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے اوراس غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعلان کیا تھا۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)
