
80 سالہ جو بائڈن جب سے امریکہ کے صدر بنے ہیںمختلف قسم کی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ بھولنے کی عادت اور عجیب غریب حرکتوں کے لئے وہ مشہور ہوگئے ہیں۔ اکثر وہ اس طرح سے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں جیسے کسی سے مصافحہ کررہے ہوں جبکہ سامنے کوئی موجود نہیں ہوتا۔۔ جو بائڈن اکثر اپنی نائب کملا ہیرس کا نام بھول جاتے ہیں اور انہیں سابق خاتون اول میشیل اوبامہ کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ کسی نا معلوم مخلوق سے گزشتہ روز بھی وہ ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آئے۔ نارتھ کیرولائنا میں جلسے سے خطاب کے اختتام پر امریکی صدر نے نا نظر آنے والی مخلوق سے مصافحہ کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا۔ نا نظر آنے والی مخلوق سے ہاتھ ملانے کی کیفیت بائڈن پر پہلے بھی طاری ہو چکی ہے۔ اس حوالے سےگزشتہ روز ایک بار پھربائڈن میڈیا اور عالمی حلقوں کا موضوع بن گئے۔ لوگوں کا خیال ہیکہ بائڈن کی دوستی شیطان سے ہے، وہ انہیں جب بھی نظر آتا ہے وہ اس سے مصافحہ کرتے ہیں۔
