
برطانیہ سے ایک چونکا دینے والی خبر ملی ہے۔ یہاں آباد مسلمانوں میں ذکات کی رقم کے مطالبے میں 70 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ گیارہ ماہ میں ذکات کا مطالبہ لگاتار بڑھ رہا ہے رمضان میں تو اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔برطانیہ میں اسلامی ہیلپ سینٹر کے فیس بک پیج پر طلاع دی گئی ہیکہ برطانیہ میں آدھے سے زیادہ مسلمان رمضان میں کھانے پینے کا بندوبست کرپانے کے لائق نہیں ہیں۔

اس فلاحی مرکز کا کہنا ہیکہ برطانیہ میں سولہ لاکھ سے زیادہ مسلمان غربت کی مار جھیل رہے ہیں۔ اسامی فلاحی ادارے کی تجزیاتی رپورٹ چونکانے والی ہے۔اس کے اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں کی قوت خرید خاص طور سے رمضان میں بری طرح متاثر ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد 33 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اور ملک میں غربت کی شرح 18 فیصد ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہیکہ اقلیتوں پر غربت کی مار زیادہ پڑرہی ہے۔یہ وجہ ہیکہ مسلمانوں میں ذکات کی رقم کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔

