qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شیعہ علماء اسمبلی کا تیسرا سالانہ اجلاس عام

جامعہ اہل بیت ابو الفضل انکلیو جامعہ نگر نئی دلی میں  شیعہ علماء اسمبلی کا تیسرا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے علماء نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے حصہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا سید غلام حسین ہلوری نے انجام دیے۔ سب سے پہلے مجلس قیادت کے سب سے اہم رکن حجت الاسلام مولانا سید قاضی عسکری نے افتتاحی تقریر کی جس میں اسمبلی کی تشکیل و تاسیس اور اغراض و مقاصد پر تفصیل  سے روشنی ڈالی۔

۔ مجلس قیادت کے دوسرے رکن حجت الاسلام مولانا فیاض باقر نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد مجلس خاص اور مجلس عام کے ممبران نے یکے بعد دیگرے اپنے تاثرات اور تجاویز پیش کیں ۔اس دوران حجت الاسلام مولانا شبیب حسینی اور حجت الاسلام مولانا شبیب کاظم کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حجت الاسلام مولانا قاضی عسکری کے ہاتھوں شال پیش کی گئی۔

دوسرے جلسے کا آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض حجت الاسلام مولانا سید نامدار عباس نے انجام دیے اس سیشن میں مجلس قیادت کے رکن حجت الاسلام مولانا اختر عباس جون نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے علماء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔ حجت الاسلام مولانا قاضی عسکری کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن  بھی ہوا جس میں بے حد مفید سوالات سامنے آئے۔ حجت الاسلام مولانا غلام حسین نوری کی دعا  کے ساتھ اس جلسے کا اختتام ہوا ۔

Related posts

شاعر اہل بیت اور محب اہل بیت کا نجف کی زیارت کے لئے انتخاب

qaumikhabrein

لکھنؤ میں آل انڈیا اردو کانفرنس ۔اردو کی بھلائی کے بارے میں غور کیا گیا

qaumikhabrein

افغانستان میں طالبان نے Co-Educationپر لگائی پابندی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment