qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کاش یہ بوتلیں غزہ کے بھوکے بچوں تک پہونچ جائیں۔

غزہ میں بچے، خواتین ،  بوڑھے اور جوان خوراک اور دواؤں کے فقدان میں بھوکے مر رہے ہیں۔ لیکن عرب حکمراں اپنے عیش و عشرت میں مگن ہیں۔ لگتا ہے انہیں اللہ کے  یہاں جواب دہ ہونے کا یقین ہی نہیں ہے۔ جب سب راستے بند ہو چکے ہوں۔جب زمین پر کوئی دروازہ نہ کھل رہا ہوتو بندے آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں

اور پھر… دل سے نکلتی ہے وہی صدا جو رب نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو سکھائی تھی

“فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ”

تو ڈال دے اسے دریا میں…

(سورہ طٰہٰ، آیت 39)

اسی یقین، اسی توکل، اور اسی امید کے ساتھ

مصر کے عام لوگ — وہ لوگ جن کے پاس نہ حکومت ہے نہ اختیار

اپنی روزی کاٹ کر، اپنے گھروں سے کھانے کی چیزیں بوتلوں میں بھر کر

اس امید کے ساتھ سمندر میں ڈال رہے ہیں کہ

“اللہ کے حکم سے یہ چیزیں اپنی منزل تک پہنچ جائیں”

کیا معلوم

کس بوتل میں کسی بچے کے لیے زندگی کا آخری گھونٹ ہو

کس دانے سے کسی ماں کی گود آباد ہو جائے

کس ٹھنڈے گھونٹ سے کسی زخمی کو نئی سانس مل جائے

یہ صرف کھانا نہیں

یہ صرف پانی نہیں

یہ یقین ہے

یہ وفا ہے

 یہ غیرت ہے

 یہ حمیت ہے

یہ امت کا درد ہے جو بہتے پانی میں بھی راستہ تلاش کر لیتا ہے

🌊اور قرآن گواہ ہے کہ جو اللہ پر توکل کرتا ہے

اس کے لیے سمندر بھی راستہ بن جاتا ہے

جیسے فرمایا:

“وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ”

جو اللہ پر بھروسہ کرے، اللہ اس کے لیے کافی ہے

(سورہ الطلاق، آیت 3)

اللہ ان مظلوموں کے لیے یہ چھوٹے چھوٹے قطرے

بڑے بڑے سمندر بنادے

اور ان بہن بھائیوں کی نیتوں کو قبول فرمائے

جنہوں نے درد کو خاموشی سے پانی میں رکھ کر

اللہ کے در پر رکھ دیا…

“إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِّمَا يَشَاءُ”

بے شک میرا رب ہر چیز کے لیے بڑا مہربان ہے

(سورہ یوسف، آیت 100)

ان شاءاللہ… غزا سے بھری یہ بوتلیں اپنی منزل پر پہنچیں گی

کیونکہ اللہ کی راہ میں دی گئی کوئی چیز کبھی ضائع نہیں جاتی۔

Related posts

مسلمانوں کو پنکچر والا بتانے والوں کے منھ پر طمانچہ

qaumikhabrein

دمشق میں بی بی زینب  کا روضہ بند کر دیا گیا۔

qaumikhabrein

امروہا۔ مجالس عزا کا سلسلہ جاری۔

qaumikhabrein

Leave a Comment