qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

غزہ پر دو سال میں 200,000 ٹن بارود گرایا گیا۔

76,600 سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ، جن میں 20,000 سے زیادہ بچے اور 12,500 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کا 90فیصد انفراسٹرکچر تباہ، 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر۔

95% اسکول، 38 ہسپتال اور 835 مساجد مکمل طور پر تباہ یا شدید نقصان زدہ۔

غزہ کی 80فیصد سے زائد زمین اسرائیلی قبضے میں۔

غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نے اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اس اقدام کو “جاری اسرائیلی نسل کشی” قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں 76,600 سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں 20,000 سے زیادہ بچے اور 12,500 خواتین شامل ہیں۔ تقریباً 2,700 خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

غزہ پر 200,000 ٹن سے زیادہ بارود گرایا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں 90% انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ صحت، تعلیم اور رہائش کا شعبہ بری طرح تباہ ہوا ہے۔ 38 ہسپتال، 95% اسکول اور 835 مساجد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ کل مالیاتی نقصان 70 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی مکمل تباہی سے قبل اسرائیل پر دباؤ بڑھا کر ناکہ بندی، محاصرے کو ختم کرے اور بلا روک ٹوک امدادی رسائی کو یقینی بنائے۔

اقوام متحدہ کے حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی ہے، اگرچہ انسانیت دشمن،  شیطانی طاقت امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی متعدد قراردادوں کو بار بار ویٹو کیا ہے۔

Related posts

غزال مہدی کو خدمات کے اعتراف میں میڈل

qaumikhabrein

کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے میٹنگ میں غور۔

qaumikhabrein

آفتاب مرثیہ خوانی غروب ہو گیا۔ حیدر نواب جعفری کا انتقال

qaumikhabrein

Leave a Comment