qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحیرہ عمان میں امریکہ ایرانی تیل چوری کرتا پکڑا گیا۔

ایران پر عائد اپنی پابندیوں کی ناکامی سے امریکہ بوکھلا گیا ہے ۔ جب اسکا ایران پر کوئی بس نہیں چل رہا تو وہ ایران کا تیل چوری کرنے پر اتر آیا ہے لیکن یہاں بھی اسکو منھ کی کھانا پڑی ہے۔ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی بروقت اور مقتدرانہ کارروائی نے امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل کی بحری قزاقی اور چوری کی کارروائی کو ناکام بنایا۔

فائل فوٹو۔بشکریہ اے ایف پی

ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ نے بحیرہ عمان کے پانیوں میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو ضبط کر لیا اور تیل کی کھیپ کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرکے اسے نامعلوم سمت کی طرف موڑ دیا لیکن ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بہادر بحری فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اور اسے ایران کے علاقائی پانیوں کی طرف بھیج دیا۔

اس کے بعد امریکی افواج نے ٹینکر کا تعاقب کرنے کے لیے کئی ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کا استعمال کیا لیکن ایرانی فوجیوں کی کارروائی کے سانے اسکی ایک نہ چلی۔ امریکی افواج نے ساری سہولیات اور کئی جنگی جہازوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹینکر کے راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔یہ تیل ٹینکر اس وقت ایرانی سمندری حدود میں ہے۔

Related posts

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کا حملہ۔100 فلسطینی زخمی

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں استاد شاعر شاہ حسین نہری کے اعزاز میں شعری نشست۔

qaumikhabrein

1700 شیعہ کیڈٹس کے بہیمانہ قتل میں ملوث درندہ عراق لایا گیا

qaumikhabrein

Leave a Comment