
حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول (HISFF) 2025 کا کامیاب انعقاد حیدرآباد کے مشہور پراساد آئی میکس میں ہوا۔ جہاں عالمی فلم سازی کے ٹیلنٹ کو پیش کیا گیا اور شارٹ فلم سازی میں بہترین کارکردگی کا جشن منایا گیا۔اس سال کے فیسٹیول کو زبردست ردعمل ملا، دنیا کے مختلف حصوں سے 705 شارٹ فلمیں جمع کرائی گئیں۔ سخت انتخابی عمل کے بعد، 62 شارٹ فلمیں سکریننگ کے لیے شارٹ لسٹ کی گئیں۔ فلم جیوری نے تفصیلی غور و خوض کے بعد، تین بہترین شارٹ فلمیں اعلیٰ اعزازات کے لیے منتخب کیں۔سب سے معزز دو ایوارڈز ایرانی شارٹ فلموں نے حاصل کیے، جو عالمی سنیما پلیٹ فارم پر ایران کی مضبوط موجودگی اور فنکارانہ برتری کو اجاگر کرتے ہیں۔

یاسر طالبی کی شارٹ فلم “سرنوشت” کو بہترین شارٹ فلم (پہلا انعام) دیا گیا ساتھ ہی نقد انعام سے بھی نوازہ گیا۔ایرج افشاری اصل کی ہدایت کاری میں “دی ہوسٹل” کو تیسرا بہترین شارٹ فلم ایوارڈ ملا چونکہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز ذاتی طور پر حاضر نہ ہو سکے، اس لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے حیدرآباد میں نائب قونصل محسن مقدمی نے تقریب کے دوران فاتحین کی طرف سے ایوارڈز وصول کیے۔
HISFF 2025 میں ایرانی فلموں کی شناخت ایرانی کمیونٹی اور فلم کے شائقین کے لیے ایک اہم اور فخر انگیز کامیابی تھی، جو سرحدوں کے پار ایرانی سنیما کو ملنے والی عالمی پذیرائی اور محبت کی عکاسی کرتی ہے۔
حیدرآباد انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 2025 نے ایک بار پھر اپنے کردار کی تصدیق کی کہ یہ ابھرتے اور قائم فلم سازوں کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے، جو سنیما کی عالمگیر زبان کے ذریعے ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے

