qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائل پر حملہ کرنے والے میزائل ہندوستانی عوام کے ۔۔

امریکہ اور اسرائل کے ذریعے مسلط کردہ جنگ میں  اپنا ساتھ دینے والوں کا ایران  عجیب و غریب انداز میں شکریہ  ادا کر رہا ہے۔ بیلسٹک میزائلوں پر ایرانی فوجی ان ملکوں کے عوام کا شکریہ لکھ کر اسرائل پر داغ رہے ہیں جواس جنگ میں اسکی حمایت کر رہے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی  فوج نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف جوابی حملے کی 83ویں لہر کے تحت  امریکہ و اسرائیل کے مدعین، الظفرہ، العدیری اور علی السالم و شیخ عیسی چھاؤنیوں  کو میزائلوں سےنشانہ بنایا ۔

اس حملے کی خاص بات یہ رہی کہ  دشمن پر داغے گئے  میزائلوں پر اسپین، ہندوستان ، پاکستان اور جرمنی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسپین نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ و اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ۔ جرمنی نے اس جنگ کو غیر قانونی قرار دیا۔

ہندوستان و پاکستان کے عوام نے ایران کی حمایت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے مالی و اخلاقی حمایت کی مثال قائم کر دی۔   کشمیر سمیت ہندستان کے مخلتف حصوں میں ایران کی مدد کے لئے  وسیع پیمانے پر امداد یکجا کی جارہی ہے۔

ہندستان میں  جہاں سڑکوں پر ایران کی حمایت میں عوامی سیلاب نظر آیا وہیں مالی امداد دینے والوں کی بچوں، بوڑھوں ، عورتوں ، امیر و  غریب کی سونامی نظر آئی۔

ایران کی مسلح افواج ایران اور دنیا بھر کے عوام کی جانب سے اپنی حمایت کو حوصلہ افزا اور دشمنوں کو نشانہ بنانے والی میزائل کا ایندھن قرار دیتی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی صدر کی متحدہ عرب امارات کے نئے صدر سے ملاقات

qaumikhabrein

اللہ کے نزدیک انسان کاروزہ پسندیدہ عبادت ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

علما بقیع کی تحریک کو دنیا تک پہنچائیں ۔ آیت اللہ سید حمید الحسن کی اپیل

qaumikhabrein

Leave a Comment