qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شہادت سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای  نے قرآن کی تلاوت کی

اب اس راز سے پردہ اٹھ گیا ہیکہ شہادت سے پہلے رہبر اعلیٰ خامنہ ای  کیا کررہے تھے۔شہید علی  لاریجانی نے اس وقت کے تو  حالات بتائے کہ  جب حملے سے دو گھنٹے پہلے انہوں  نے رہبر سے ملاقات کرکے ان کو حملے کے اندیشے سے آگاہ کیا تھا۔ لاریجانی کے مطابق انہوں نے رہبر سے  درخواست کی تھی کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں جو انکے لئے تیار کیا گیا ہے لیکن انہوں نے کہیں جانے سے صاف انکار کردیا تھا۔ لاریجانی  کے چلے جانے کے بعد اور حملے  سے پہلے  رہبر اعلیٰ نے کیا کر رہے تھے یہ ا بتک  راز میں تھا لیکن رہبر اعلیٰ کے دفتر میں  نصب سی سی ٹی وی کے فوٹیج نے یہ بتا دیا ہیکہ خامنہ  ای  کس عبادت میں مصروف تھے۔  فوٹیج  میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس فوٹیج میں انکا بہت سادہ سا دفتر نظر آرہا ہے. جس کرسی پر رہبر اعلیٰ بیٹھے ہوئے قرآن کی ورق گردانی کر رہے ہیں اسکے سامنے ایک میز ہے۔ ایک سائڈ میں صوفہ ہے۔ ریک پر آیت اللہ خمینی کی تصویر  رکھی ہے۔ رہبر اعلیٰ کی کرسی  کے  بائیں طرف اسٹول پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر رکھی ہے۔

Related posts

دوسروں کو قریب لانے کا ذریعہ اہل بیت کے فضائل کا بیان۔ مولانا تنویر عباس

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔ سرسید کالج کے یوم تاسیس کی تقریب

qaumikhabrein

سعودی عرب یہودیوں کی دلجوئی میں مصروف

qaumikhabrein

Leave a Comment