qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز بنا رہا ہے۔۔

مختلف شعبوں میں ترقی اور پیش رفت کے ساتھ ساتھ ایران خلا کے شعبے میں بھی ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ اب  ایران میں خلائی مرکز تعمیر کیا جارہا ہیے۔ چاہ بہار بندر گاہی شہر میں تعمیر ہونے والا یہ خلائی مرکز مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز ہوگا۔ یہ اطلاع ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے  دی ہے۔صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے کے دوران  انہوں نے کہا کہ چابہار میں زیر تعمیر خلائی مرکز کا پہلا مرحلہ 56 فیصد مکمل ہو چکا ہے جو فروری 2025 کے اوائل میں فعال ہو جائے گا۔زارع پور نے موجودہ نئے خلائی اڈے کے لانچنگ منصوبوں کی بھی نقاب کشائی کی، جو 20 مارچ 2025 کو مکمل ہوجائیں گے۔

ایرانی سیٹلائٹ لانچوں کے لئے تیار کردہ خلائی سہولت ملک کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کے تعاون کے فروغ کے ساتھ اس کی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گی۔ایران کی خلائی تحقیق اور اس سے وابستہ فوائد نے اس ملک کو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کرنے پر ابھارا ہے۔امام خمینی قومی خلائی مرکز نے 2017 میں اپنے افتتاح کے بعد سے ملک کی خلائی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ سہولت سیٹلائٹ کی تیاری سے لے کر لانچنگ، کنٹرول اور رہنمائی تک خلائی مشن کے تمام مراحل پر مشتمل ہے۔

چابہار خلائی مرکز کو واضح طور پر ایک غیر فوجی لانچنگ سینٹر کے طور پر بنایا جارہا ہے جس کا مقصد لائیو پے لوڈ لانچوں کے ساتھ ساتھ زمین کے مشاہدے اور مواصلاتی مصنوعی سیاروں کو جیو سنکرونس مدار میں تعینات کرنا ہے۔

Related posts

کمبھ میلہ۔۔کورونا نگیٹیو کی لاکھوں جعلی رپورٹیں جاری کی گئیں۔ ندیوں میں تیرتی لاشوں کا سلسلہ کمبھ سے ملتا ہے؟

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات نے قومی حمیت کو نیلام کردیا۔اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر ۔ اسرائیلی پرچم لہرادیا گیا

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں ‘تعلیم کا حق نہیں تو ووٹ نہیں’ تحریک چلائی جائے گی

qaumikhabrein

Leave a Comment