qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق زائرین مشہد مقدس کی جانب پیدل جارہے ہیں۔

مشہد مقدس کی طرف عراقی قافلوں کا پیدل سفر جاری ہے۔۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا اس طرح کا سلسلہ کئی سالوں سے شروع چل رہا ہے اور سال بہ سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ مزید قافلے اس زیارت کے لیے پیدل سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔کربلا سے مشہد تک کے راستے پر غور کریں تو عراقی زائرین کو 2600 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ وہ عراق میں تقریباً 16 دن اور ایران میں 57 دن تک سفر کرتے رہیں گے۔ وہ درمیان میں قم میں داخل ہوں گے اور زیارت کے بعد دوبارہ حرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، عراقی قافلوں نے 15 اکتوبر سے ایران کی طرف بڑھنا شروع کر دیا تھا۔ ان میں سے بعض قم پہنچ چکے ہیں اور بعض مشہد کی زیارت کے لئے نکل چکے ہیں، اور ابھی بھی ایسے قافلے موجود ہیں جو ابھی عراق سے چلنا شروع ہوئے ہیں۔
اب تک تقریباً 13 قافلے عراق سےنکل چکے ہیں اور باقی قافلے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر 40 قافلے ایران کی طرف روانہ ہونے والے ہیں۔ ہرقافلےمیں 35 سے 80 کے درمیان زائرین شامل ہوتے ہیں۔

مشہد الرضا (ص) کی طرف عراقیوں کے پیدل چلنے کی ابتدا کی تاریخ سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے، شروعاتی سالوں میں کام بہت مشکل تھا اور کوئی خاص انتظام نہیں ہوا کرتا تھا ۔ جس کی وجہ سے کچھ زائرین سفر کے درمیان میں ہی قضا کر جاتے تھے، لیکن اب یہ تحریک وسیع ہو گئی ہے۔ پچھلے سال 32 قافلے، ایران گئے تھے ۔ ہر قافلے میں 50 سے 100 لوگ موجود تھے

Related posts

چھ ریاستوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔

qaumikhabrein

شوگر اور بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتلوں کے خلاف جنگ تیز ہو۔ غزال مہدی

qaumikhabrein

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کو بسانے کی سازش

qaumikhabrein

Leave a Comment