qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکہ عراق کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔عراقی ارکان پارلیمنٹ کو اندیشہ۔۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کو اندیشہ ہیکہ امریکہ ملک کے آئندہ منعقد ہونے والے اتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔ کیونکہ واشنگٹن عراق میں بد امنی پھیلانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکا ہے۔سومریا خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ عباس سہیل کا کہنا ہیکہ امریکہ یہ کوشش کررہا ہیکہ جو حرکتیں اس نے افغانستان میں انجام دیں وہی عراق میں انجام دی جائیں۔

امریکی صدر جو بائڈین

عراق کی ایک اور رکن پارلیمنٹ ندا شاکر نے بھی عراق کے پارلیمانی چناؤ میں امریکی مداخلت کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ شاکر کا کہنا ہیکہ اثر اور اہمیت کی بنا کر دیگر ملکوں اور عراق کے چناؤ میں فرق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے چناؤ کمیشن کو امریکی سفارتخانے کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔

امریکی فوجی عراق میں (فائل فوٹو)

اب سے پہلے بھی عراق کے کئی ارکان پارلیمنٹ ملک کے داخلی معاملوں میں امریکی مداخلت کی مذمت کرچکے ہیں۔ عراق کی سیاسی جماعتیں اور عوام عراق سے امریکی فوج کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ عراق میں عام انتخابات دس اکتوبر کو ہونگے۔

Related posts

صدر بائڈن کے بیان سے وہائٹ ہاؤس نے پلہ جھاڑ لیا۔

qaumikhabrein

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کی پہلی سالگرہ

qaumikhabrein

ہندستانی صنتکاروں کے لئے ترکی میں اچھے مواقع

qaumikhabrein

Leave a Comment