qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق کے سامرہ میں روضوں پر حملے کی داعش کی سازش ناکام

عراق کے سامرہ میں امامیہ فرقے کے دسویں اور گیارہویں امام کے روضوں اور قرب و جوار کے علاقوں پر حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش نے امام علی نقی اور امام حسن عسکری کے روجوں اور علاے کے بازار پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ داعش دہشت گرد دھماکی خیز مادے سے بھری گاڑیاں اسحاقی علاقے سے سامرہ لا کر وہاں انہیں دھماکے سے اڑانے والے تھے اس کام میں کچھ مقامی افراد انکی مدد کررہے تھے لیکن سلامتی دستوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔ سلامتی دستوں نے اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری نہیں دی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سسے عراق کے سلامتی دستے اور رضاکار مسلح دستہ حشد الشعبی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ داعش کے دہشت گرد کچھ علاقوں میں اب بھی سرگرم ہیں۔ اور وہ واردات انجام دیتے رہتے ہیں۔ جولائی2020میں بھی داعش نے سامرہ میں مقدس روضوں پر حملے کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت حشد الشعبی نے اس کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔

Related posts

ٹرمپ  کے پیٹ میں درد۔ایران ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کررہا ہے۔

qaumikhabrein

کمسن طالب علم نے محض 96 دنوں میں قران کریم حفظ کرلیا

qaumikhabrein

زہرا طاہری ایران کی واحد آٹوموٹو تکنیکی خدمات کی ماہر خاتون۔

qaumikhabrein

Leave a Comment