qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ترکی   میںKFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند

دنیا بھر میں لوگوں کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اسرائلی کمپنیوں کے لئے شدید نقصان کا سبب بن رہی ہے۔ اسرائیلی کمپنیوں کے ذریعے تیار مصنوعات کے بائکاٹ کی دنیا بھر میں لر چل رہی ہے۔  فاسٹ فوڈ  کمپنی کے ایف سی بھی اسی بائکاٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ ترکی میں لوگوں کے بائکاٹ کے سبب کے ایف سی کو اپنی تمام شاخیں بند کرنا پڑی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی KFC کی ذیلی شاخ ایش گیدا عوامی سطح پر بائیکاٹ کی وجہ سے دیوالیہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اس کے تحت کام کرنے والی تمام 537 شاخیں بند کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایش گیدا نے 7.7 ارب ترک لیرا کے قرض کے باعث دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان شاخوں کی بندش سے لگ بھگ سات ہزار افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ KFC نے 1989 میں ترکی میں اپنے آپریشنز شروع کیے تھے۔ اس کا کاروبار اس قدر بڑھ گیا تھا کہ پوے ترکی میں کے ایف سی نے 537 شاخیں قائم کر لی تھیں جن سے اسے کروڑوں روپئے کا منافع ہورہا  تھا  لیکن غزہ پر اسرائیلی مظالم نے لوگوں کو بے چین کردیا اور انہوں نے اسرائلی مصنوعات کا بائکاٹ کرنا شروع کردیا۔

Related posts

عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

qaumikhabrein

فلسطینی بچے اپنے ہاتھوں پر اپنے نام کیوں لکھوا رہے ہیں؟

qaumikhabrein

ایران نے 32 ملکوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی

qaumikhabrein

Leave a Comment