qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

لبنانی کھلاڑی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

فلسطین کی حمایت میں ایک ٹیبل ٹینس کی جونئر لبنانی کھلاڑی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے اسرائل کو چراغ پا کردیا۔ موقع تھا پرتگال میں جاری ورلڈ ٹیبل ٹینس کے یوتھ اسٹار کنٹینڈر ویلا نووا ڈی گویا2022 ٹورنامنٹ کا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق گیارہ سالہ لبنانی کھلاڑی بسان شیری نے اس وقت اپنے کیرئر کا ایک بڑا فیصلہ لیا جب اسے معلوم ہوا کہ اسکا مقابلہ اسرائیلی کھلاڑی ایلینور داویدو کے ساتھ ہے۔ انڈر ففٹین کے لڑکیوں کے زمرے میں لبنانی کھلاڑی نے اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ نہیں کرنے کا فیصلہ کرکے اسرائیل کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔

اس ماہ کے وائل میں سائپرس انٹر نیشنل چیمپین شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیلنے کے فیصلے کے سبب لبنان کے ہی ٹینس کھلاڑی محمد عطایا نے ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔جبکہ حالیہ ستمبر میں کویتی کراٹے کھلاڑی محمد ال اوطیبی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیلنے کی خاطر ٹورنمانٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ آزر بائجان کی راجدھانی باکو میں ہورہا تھا۔ مسلم ملکوں کے کھلاڑی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں۔

Related posts

حضرت عباس کے بلیغ خطبہ پر مشتمل یادگار مجلس

qaumikhabrein

عظمیٰ کوامریکہ کی 6یونیورسٹیوں سے صد فی صد اسکالرشپ کی پیش کش

qaumikhabrein

علامہ سیّد ارتضیٰ عباس  کے تاریخی کارنامے

qaumikhabrein

Leave a Comment