qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں ایام عزا کا آخری دن روایتی عشق و عقیدت کے ساتھ اختتام پزیر۔

دنیا بھر میں عزاداری کےلئے منفرد مقام کھنے والے اتردیش کے شہر امروہا میں ایام عزا کا آخری دن روایتی عقیدت اور احترا م کے سا تھ مکمل ہوا۔ جلوس پر پابندی تھی اس لئے آٹھ ربیع الاول کے مراسم عزا عزاخانوں تک ہی محدود رہے۔مختلف عزاخانوں میں امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے انکے فضئل اور مصائب بیان کئے گئے۔

سبط سجاد اور ہمنوا

کچھ عزاخانوں میں مجالس کے بعد شبیہہ تابوت اور شبیہ ذولجناح کی زیارت کرائی گئی۔ ایام عزا کے آخری روز برامد ہونے والے جلوس کی خصوصیت یہ رہتی ہیکہ جس عزاخاہ میں یہ جلوس پہونچتا ہے وہاں نصب سیاہ پرچم کو اتار لیا جاتا ہے۔

مولانا شہوار امروہوی

عزا خانہ چاند سورج، عزاخانہ مجاپوتہ عزاخانہ مسمات چھجی اور عزاخانہ عزیز النسا میں امام حسن عسکری کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

مدثر حسین اور ہمنوا

ان مجالس عزا سے مولانا اطہر کاظمی، مولانا شہوار اور دیگر نے خطاب کیا۔نزر و نیاز کا سلسلہ بھی مختلف عزاخانوں اور محلوں میں جاری رہا۔

عزا خانہ چاند سورج

Related posts

عالم دین سید غلام حسنین کی سرگزشت ’حیات علامہ کنتوری‘منظرعام پر

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔مدد ملت نَدھی بنک کا افتتاح

qaumikhabrein

معاشرے میں علم کی شمع روشن کرنا ہی سر سید کو حقیقی خراج عقیدت ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment