qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پروفیسر عباس رضا نیر کی ایک اور کتاب منظر عام پر

لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر عباس رضا نیر کی تصنیف کردہ کتابوں کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پروفیسر عابد حسین حیدری کی شخصیت اور ادبی کارناموں ایک کتاب ’’عابد حسین حیدری کے تحقیقی و تنقیدی مباحث‘‘تصنیف کی ہے۔ اس کتاب کی رسم اجرا

شعبۂ اُردو، لکھنؤ یونیورسٹی اور کیف فاؤنڈیشن لکھنؤ کے اشتراک سے مسعود حسن رضوی ادیب ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر منوکا کھنّا، وائس چانسلر لکھنؤ یونیورسٹی نے کی، جبکہ بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عمّار رضوی، سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش اور پروفیسر اروِند موہن، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، لکھنؤ یونیورسٹی موجود رہے۔ تقریب میں بطور معزز مہمان ڈاکٹر بھاؤنا مشرا، رجسٹرار لکھنؤ یونیورسٹی شریک ہوئیں، جبکہ خصوصی مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر انیس انصاری، سابق وائس چانسلر، خواجہ معین الدین چشتی زبان یونیورسٹی لکھنؤ نے شرکت کی۔

پروفیسر عابد حیدری اظہار خیال کرتے ہوئے

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر منوکا کھنّا نے کتاب کے مصنف اور کتاب کے مرکزِ نگاہ دونوں کو علم کا مینار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کے ذریعے پروفیسر عباس رضا نیر نے پروفیسر عابد حسین حیدری کی ادبی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبی سے اجاگر کیا ہے۔

پروفیسر عباس رضا نیر نے تمام مقررین، مہمانوں اور تقریب کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے والوں کا اپنے مخصوص انداز میں شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر عابد حسین حیدری نے اس موقع کو اپنے لیے نہایت جذباتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ان کے عزیز پروفیسر عباس رضا نیر اور تمام چاہنے والوں کی محبتوں کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت انہیں مسلسل تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رہنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

پروفیسر ثوبان سعید نے پروگرام کے دوران پیش کیے گئے مقالوں پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر عابد حسین حیدری اور پروفیسر عباس رضا نیر کی ادبی و فکری شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دونوں حضرات کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر عمّار رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی کتابیں نہ صرف اپنے عہد کی دستاویز ہوتی ہیں بلکہ ریسرچ اسکالرز کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔

ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی، ڈاکٹر منتظر قائمی، ڈاکٹر باقر مہندی اور ڈاکٹر مسیح الدین خان نے کتاب اور مصنف کی علمی و ادبی شخصیت پر مبنی اظہارِ  خیال کیا۔ جبکہ ڈاکٹر مخمور کاکوروی، ڈاکٹر سلمیٰ حجاب، عاصم کاکوروی اور رستم اقبال الہ آبادی نے منظوم انداز میں اپنے تاثرات پیش کیے۔

پروفیسر عابد حسین حیدری کو کیف جلال پوری ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

اس موقع پر کیف فاؤنڈیشن لکھنؤ کی جانب سے پروفیسر عابد حسین حیدری کو کیف جلال پوری ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر عزیز رضا، ڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق، ڈاکٹر سردار مہندی، ڈاکٹر اکبر علی بلگرامی اور ڈاکٹر عصمت ملیح آبادی نے بھی کتاب کے مصنف اور موضوعِ کتاب دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کی نظامت شعبۂ اُردو کے ریسرچ اسکالر غلام عباس ہلوری انجام دی ۔ اس تقریب میں یونیورسٹی اور شہر کے مختلف کالجوں کے اساتذہ کے علاوہ شہر کے ممتاز ادبی افراد، دانشوران، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود رہی۔

Related posts

گلگت بلتستان کے ساتھ پاکستانی حکومت کا سوتیلا سلوک

qaumikhabrein

چین کے تعاون سے پاکستان نے بھی بنالی کورونا کی ویکسین۔

qaumikhabrein

مولانا شبیب کی گرفتاری پر قم المقدس میں بھی اظہار تشویش۔

qaumikhabrein

Leave a Comment