
مجاہد آزادی اور آزاد ہندستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابولکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر مظفر پور بہار میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ قومی اردو اساتزہ تنظیم نے اس ایک روزہ سیمنار کا اہتمام عابدہ ہائی اسکول میں کیا تھا۔ سیمنار میں ضلع ایجوکیشن افسر عبد السلام انصاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

سیمنار میں مقررین اور مقالہ نگاروں نے مولانا آزاد کی ادبی، ساسی ،دینی اور صحافتی خدمات پر روشی ڈالی۔ صحافی اور استاد ماجد محمود نے بھی مقالہ پیش کرتے ہوئے مولانا آزاد کی شخصیت اور انکی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیمنار میں ماجد محمود کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ مولانا آزاد کے یوم پیدائش کو ملک بھر میں یوم قومی تعلیم کے طور منایا جاتا ہے۔

