qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ۔نائجیریائی فوج کی فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق

رمضان المبارک کے تیسرے دن شیعہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے نائجیریا کے شہر ابوجا کی گلیوں میں پرامن مظاہرے کئے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرکےانہیں منتشر کردیاجس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی اور ایک کی شہادت واقع ہو گئی۔سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے اس مظاہرے میں شہر ابوجا کے رہائشی 23 سالہ شیعہ نوجوان ملا حسن مالم سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ نائجیریا کی حکومت نے انہیں پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے خلاف گزشتہ چند مہینوں کے دوران ابرہیم زکزاکی کے چاہنے والے شیعہ نوجوانوں کی طرف سے گاہے بگاہے احتجاج اور مظاہرے ہوتے رہتے ہیں، جنہیں عموماً سیکورٹی فورسز کی براہ راست مداخلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ پانچ ماہ قبل شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لئے ہی عدالت نے جیل سے رہاکیا تھا۔

Related posts

فیس بک ہندستان میں گمراہ کن اورنفرت انگیز مواد کو نہیں روک رہا ہے۔

qaumikhabrein

فوج چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اسرائیلی جوان

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔مدد ملت نَدھی بنک کا افتتاح

qaumikhabrein

Leave a Comment