
اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کو فرار ہوئے چھ روز گزر چکے ہیں لیکن اسرائلی خفیہ اور پولیس اہلکار اب تک انکا پتہ نہیں لگا سکے ہیں۔ فرار قیدیوں کی تلاش میں اسرائیلی اہلکار فلسطینی علاقوں پر حملے کررہے ہیں.

اور دوسری طرف فلسطینی عوام قیدیوں کے فرار ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ اسرائیل کی سخت سیکورٹی والی جیل سے چھ فلسطینی قیدی سرنگ کےذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ان سب کا تعلق جہاد اسلامی سے ہے.

۔ چھ فلسطینی قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے واقعہ نے دنیا کے سامنے اسرائیل کی سیکورٹی اورچوکسی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ ادھر اسرائیل کی جیل میں بند دیگر فلسطینی قیدی بھی قیدیوں کے فرار ہونے کا جیل میں جشن منا رہے ہیں۔ اسرائیلی جیل سیکورٹی اہلکاروں اور فلسطینی قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں نے جیل کی کئی کوٹھریوں کو آگ لگا دی۔ مغربی کنارے کے جنین علاقے میں زوردار طریقے س جشن منایا جارہا ہے۔ تمام فرار قیدیوں کا تعلق جنین سے ہی ہے۔
