qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برطانوی شہزادہ ہیری بھی افغانیوں کا قاتل ہے۔

برطانوی شہزادے ہیری نےاعراف کیا ہے کہ اپاچی پائلٹ کے طور پر اس نے افغانستان میں25 افراد کو ہلاک کیا۔ شہزادہ ہیری نے یہ اعتراف جرم اپنی آنے والی سوانح عمری میں کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی سوانح عمری میں شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ اس نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے، ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اس نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

اس نے لکھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی اپنے ہاتھوں ہلاکتوں پر اسے نہ فخرہے نہ ہی شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔
ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔ شہزادہ ہیری موجودہ شاہ ولیم اور لیڈی ڈائنا کا فرزند ہے۔

Related posts

محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے۔۔خامیوں کی پردہ پوشی کےلئے لاک ڈاؤن کا سہارا۔

qaumikhabrein

حسن نصراللہ کی شہادت ضرور رنگ لائےگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment