qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جنگ میں 5 عزیزوں کو کھو چکا ہے16سالہ محمد

امریکہ اور اسرائل کے ناجائز حملوں نے نہ جانے کتنے خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ نہ جانے کتنے والدین بچوں سے جدا ہو گئے اور نہ جانے کتنی بہنیں اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئیں۔ سولہ سالہ محمد بھی انہی لوگوں میں شامل ہے جس نے اپنے نہایت  قریبی اور چاہنے والے رشتےداروں کو کھو دیا ہے۔محمد زندہ تو بچ گیا لیکن جس کے ساتھ ساتھ اسکی روح بھی زخمی ہے۔

16 سالہ زخمی مہدوی عارف، سبحانی خاندان کا واحد زندہ بچ جانے والا فرد ہے، اس کا پورا خاندان قم المقدسہ کے علاقہ دروازہ ری پر شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب صیہونی کے حالیہ حملے میں شہید ہو گیا تھا، لیکن وہ بہت دنوں تک اپنے عزیزوں کی شہادت سے لاعلم تھا۔وہ خود زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چونکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوا ہے، اس لیے یہ دردناک خبر سن کر شاید اسے شدید اعصابی صدمہ پہنچےلیکن اسکو  اس اندوہناک واقعہ سے آگاہ تو کرنا ہی تھا۔

قم المقدس پر حملے کے بعد کا منظر

محمد مہدوی عارف نے اپنے والد کے بارے میں پوچھا۔ اسکو بتایا گیا وہ شہید ہو گئے۔

اس نے اپنی والدہ کے بارے میں پوچھا۔تو بتایا گیا۔ وہ بھی شہید ہو گئیں۔

محمد نے اپنی چھوٹی بہن مہرانا کی خیریت معلوم کی تو اسکو معلوم ہوا  کہ وہ بھی شہید ہوگئی۔

اس نے سوال کیا: میری دادی؟ تو جواب ملا: وہ بھی شہید ہو گئیں۔

اس نے مزید پوچھا: میرے دادا؟ تو بتایا گیا: وہ بھی شہید ہو گئے۔

محمد مہدوی عارف نے دکھ بھرے لہجے میں کہا: پھر میں کیوں زندہ ہوں؟

سسکو تسلی دیتے ہوئے کہا گیا کہ آپ بھی شہید ہیں، لیکن آپ ایک زندہ شہید ہیں اور آپ کو اپنے شہید خاندان کا علمبردار ہونا ہے اور اب اسکے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ تمام لوگوں کے سامنے اپنے خاندان کی عظمت اور بزرگی کو بیان کرے۔ خدا یقیناً چاہتا ہے کہ وہ زندہ رہے اور اس عظیم ذمہ داری کو پورا کرے۔

یہ سن کر محمد نے تھوڑا سا سکون محسوس کیا

Related posts

امروہا۔شہادت مولا علی۔ جلوس شبیہ تابوت برامد

qaumikhabrein

عالم شیعت کو ایک اورنقصان۔ علامہ حسن زادہ آملی کا انتقال

qaumikhabrein

جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment