qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسپین کا ٹرمپ کے منھ  پر انکار کا طمانچہ

جاری جنگ میں بڑی طاقتوں کے بیانیہ کو چنوتی بھی دی جا رہی ہے۔بعض ممالک نے ایران کے خلاف کسی جارحانہ کاروائی میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔ عالمی سیاست میں ایک دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اسپین نے ٹرمپ کو ٹکا سا جواب دیدیا۔ ہوا یہ کہ امریکہ نے اسپین پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے خلاف جاری کشیدہ حالات میں اس کا ساتھ دے۔ امریکہ چاہتا تھا کہ اسپین میں موجود مشترکہ فوجی اڈوں کو وہ استعمال کرے تاکہ ایران کے خلاف امریکی فوجی سرگرمیوں میں سہولت مل سکے۔ یہاں تک کہ امریکہ کی جانب سے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اسپین تعاون نہیں کرے گا تو امریکہ  اسکے ساتھ  اپنےتجارتی تعلقات ختم کرنے پربھی غور کر سکتا ہے۔

لیکن اسپین نے امریکہ کا کوئی بھی دباؤ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ۔ وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے ایک سادہ مگر طاقتور انداز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زوردار نا کہدیا۔وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے واضح کیا کہ اسپین اپنے فوجی اڈوں کو ایسی کسی جنگی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا جو دنیا میں مزید تباہی، عدم استحکام اور کشیدگی پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ بات چیت، سفارت کاری اور دانشمندانہ فیصلوں سے نکالا جانا چاہیے۔

امریکہ کو امید تھی کہ ایران کے خلاف اسکی جنگ میں  اس کے یورپی اتحادی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ لیکن اسپین نے اپنے اصولی مؤقف پر جمے رہنے کو ترجیح دی اور واضح کر دیا کہ ہر اتحادی ہر معاملے میں ایک جیسا فیصلہ نہیں کرتا۔اسی دنیا میں کچھ ملک  ایسے بھی ہیں جو امریکہ کے ذریعے بار بار ذلیل کئے جاتے ہیں لیکن وہ اسکے  آگے ناک رگڑنے سے باز نہیں آتے۔

Related posts

مغربی بنگال اسمبلی چناؤ

qaumikhabrein

بی جے پی نے ملک میں بہت نفرت پھیلا دی ہے۔۔ اسد الدین اویسی

qaumikhabrein

فلسطینی قیدی اسرائلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کریں گے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment