qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یورپ میں شیعوں کے سب سے بڑے دینی و ثقافتی مرکز کا افتتاح

ترکیہ کی راجدھانی استنبول میں شعیوں کا ایک عظیم الشان مذہبی اور ثقافتی مرکزقائم کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر بین الاقوامی اہتمام کے ساتھ “مسجد و ثقافتی مرکز زینبیہ” کا باقاعدہ افتتاح  ہوا۔اس افتتاحی تقریب میں ترکیہ اور بیرونِی ملکوں سے آئے ہوئے  ہزاروں مہمانوں نے شرکت کی اور وحدت، اخوت اور ایمان کے مفاہیم پر زور دیا گیا۔ تقریب کا آغاز معروف ایرانی قاری “ابوالقاسمی” کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس موقع پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور پارٹی جمہوریت خلق کے سربراہ اوزگور اوزل سمیت نمایاں سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کے دینی و حوزوی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جن میں  نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر، آیت اللہ مکارم شیرازی کے نمائندہ ڈاکٹر مسعود مکارم شیرازی، آیت اللہ جوادی آملی کے نمائندہ حجت الاسلام سید سلیمان موسوی، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے نمائندہ حجت الاسلام محمد طرفی، آیت اللہ یعقوبی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ نصراللہ، مجمع جہانی شیعہ شناسی کے سرپرست ڈاکٹر آیت پیمان اور آیت اللہ صافی گلپایگانی کے نمائندہ حجت الاسلام میردامادی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ مسجد 72 شہداءِ کربلا کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے اور اس کا ڈھانچہ 72ہزار مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ صحن سمیت  اس مسجد میں بیک وقت 40 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ 72 ہزار مربع میٹر رقبہ 72 کربلا شہداء کی علامت، گنبد حضرت زینب (س)، دو مینار حضرت امام حسن (ع) اور حضرت امام حسین (ع) کی نشانی ہیں۔ اسلامی تاریخ کی اہم خواتین کے نام مسجد میں کندہ کیے گئے۔ ترک اسلامی ثقافت اور سلجوقی طرز تعمیر کی جھلک ہے۔یہ یوروپ میں شیعوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

اس عظیم مرکز کی تعمیر کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا اور اس کے قیام میں مختلف اداروں اور تنظیموں نے مشترکہ کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا تہنیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔تقریب میں عراق اور لبنان کے مہمانوں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، سماجی اداروں کے سربراہان اور اہل بیت علیہم السلام کے ہزاروں عشاق نے شرکت کی۔

Related posts

آن لائن مکتب امام خمینی کا آغاز.

qaumikhabrein

آئی ایم اے نے رام دیو کو سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی دی دھمکی۔ وزیر اعظم سے بھی رام دیو کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی۔

qaumikhabrein

غزہ جنگ کی ہولناکی بیان کرنے والی صحافی فاطمہ  شہید

qaumikhabrein

Leave a Comment