qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نصرت جہاں چوہدری امریکہ میں پہلی مسلم خاتون وفاقی جج۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان خاتون کو بطور فیڈرل جج نامزد کردیا۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 8 فیڈرل ججوں کے نام سینیٹ کومنظوری کے لئے بھیجے ہیں جن میں مسلمان خاتون وکیل نصرت جہاں چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون فیڈرل جج ہوں گی۔

44 سالہ نصرت جہاں چوہدری بنگلادیشی امریکن ہیں اور ان کی بطور فیڈرل جج نامزدگی نیویارک کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کیلئے بھیجی گئی ہے۔نصرت جہاں چوہدری امریکی سول لبریشن یونین (اے سی ایل سی) کی امریکی ریاست الینوائے کی قانونی امور کی سربراہ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی نژاد امریکی شہری زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزازحاصل ہوا تھا۔ نصرت جہاں چوہدری سینیٹ سے منظوری کے بعد دوسری مسلمان فیڈرل جج ہوں گی۔

Related posts

عہد ساز سلام گزار اشرف عباس کی تیسری برسی

qaumikhabrein

کشمیر میں جاری ہے نوروز کا جشن

qaumikhabrein

وسطی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تاجکستان میں تعمیر ہوئی

qaumikhabrein

Leave a Comment