qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں جشن ولادت امام زین العابدین

شہرامروہا کےعزاخانہ حیدریہ میں علی ابن الحسین امام سجاد کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی۔ اسٹیج پر مولانا سید مصطفیٰ وسیم ،معروف مرثیہ خوان اور شاعر اہل بیت حسن امام اور سینئر شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے۔

محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر کر رہے تھے۔ محفل میں شہر کے لگ بھگ چالیس شعرا نے شرکت کی اور سید الساجدین کی بار گاہ میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

منظوم سلسلے کے بعد صدر محفل مولانا کوثر مجتبیٰ نے امام سجاد کی حیات اور شخصیت کے پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔

محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے جن شعرا کا انتخاب ہوا انہیں منتظمین کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ قیصر مجتبیٰ، سامی امروہوی اور شاہنواز تقی کا نام قرعہ اندازی میں تحائف کے لئے منتخب ہوا۔ محفل مقاصدہ کا اہتمام انجمن حیدریہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔(رپوٹ، ضیا عباس نجمی امروہوی)۔

Related posts

فلسطین اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریگا۔

qaumikhabrein

اسرائل کے 70 فیصد قیدی اسکی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔

qaumikhabrein

پٹاخوں اورآتش بازی کے شور و غوغا کے درمیان محفل امام زمانہ

qaumikhabrein

Leave a Comment