
امروہا میں شاعر شکیل بدایونی کو انکے یوم وفات پر یاد کیا گیا۔ محلہ گزری میں ڈاکٹر لاڈلے رہبر کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت سید بہادر حسین نے کی جبکہ نظامت شیبان قادری نے کی۔ ڈاکٹر مبارک نے شکیل بدایونی کی معروف غزل غم عاشقی سے کہدو رہ عام تک نہ پہونچے، پیش کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔

مقررین نے شکیل بدایونی کی شخصیت فن اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ شکل بدایونی کا انتقال بیس اپریل انیس سو ستر کو ستاون برس کی عمر میں ہوا تھا۔ شکیل بدایونی کے تحریر کردہ نغمے آج بھی لوگ گنگناتے ہیں۔ شاعر حسن امام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا سے طویل عرصہ تک وابستہ رہنے کے باوجود انہوں نے کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ ڈاکٹر لاڈلے رہبر، چندن نقوی،لیاقت امروہوی اور ڈاکٹڑ ناصر نے بھی شکیل کے فن اور شخصیت کے مختلف پہلؤوں پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ضا عباس نجمی، زید بن علی، محمد علی، آباد حسین۔ شہریار عمران اور شارق ریاض وغیرہ بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اہتمام بزم حسن کی جانب ے کیا گیا تھا۔

