qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ کی طرز پر ایران نے بھی روبوٹ سرجن تیار کر لیا ۔

روبوعٹ سرجن سینا

ایرانی ماہرین نے ملک کے پہلے ریموٹ کنٹرول روبوٹ سرجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پہلے ریموٹ کنٹرول روبوٹ سرجن کا یہ تجربہ، تہران کے امام خمینی اور ابن سینا اسپتالوں کے درمیان فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن رابطے کے ذریعے انجام پایا۔اس تجربے کے تحت امام خمینی اسپتال میں تعینات ایک سرجن نے، کئی میل دور واقع ابن سینا اسپتال کے آپریشن تھیئیٹر میں تعینات روبوٹ سرجن کی مدد سے ایک کتے کا آپریشن کیا۔ اس تجربے کے موقع پر صدر ایران کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سورنا ستاری اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

تصویر بشکریہ فارس

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ سرجن روبوٹ کا نام، عالم اسلام کے مشہور طبیب بو علی سینا کے نام پر، سینا سرجن روبوٹ رکھا گیا ہے۔ یہ روبوٹ ایک انتہائی ترقی یافتہ ریموٹ کنٹرول سرجن سسٹم ہے جسے امریکہ میں تیار کیے جانے والے ڈونچی روبوٹ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

Related posts

میرٹھ۔بی بی فاطمہ کی ولادت کی مناسبت سے یوم مادر کا اہتمام

qaumikhabrein

لکھنؤ میں آل انڈیا اردو کانفرنس ۔اردو کی بھلائی کے بارے میں غور کیا گیا

qaumikhabrein

اسرائلی فوجی غزہ میں قبریں کیوں کھود رہے ہیں۔؟

qaumikhabrein

Leave a Comment