qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ۔اسلحہ بردار نے فائرنگ کرکے دس افراد کو مار ڈالا

امریکی شہر بولڈر کولو راڈو میں ایک سوپر مارکٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک دہشت گردنے دس افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک شدگان میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ایک ہفتہ قبل اٹلانٹا شہر میں بھی اسی قسم کے ایک واقعہ میں آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ سوپر مارکٹ پر فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے لیکن ابھی اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ فائرنگ کے پیچھے حملہ آور کے مقصد کے بارے بھی ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق تین بجے بولڈر کے ٹیبل میسا علاقے میں واقع کنگ سوپرز سوپر مارکٹ میں ہوا۔

Related posts

عرب حکمراں بے غیرتی کا لباس اتارنے کو تیار نہیں

qaumikhabrein

امریکی فوج کےفغانستان سے مکمل انخلا سے قبل حکومت کی تشکیل نہیں ۔ طالبان

qaumikhabrein

اسرائیل کو اب آئرن ڈوم کی مرمت کا خرچ امریکہ سے نہیں ملےگا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment